وہاڑی: چڑیا گھر سے کالے ہرن غائب‘ ملزموں کا گھیرا تنگ

   وہاڑی: چڑیا گھر سے کالے ہرن غائب‘ ملزموں کا گھیرا تنگ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف وہاڑی میاں منیراحمدکاکہناہے کہ چڑیاگھرسے چوری ہونے والے چھ کالے ہرن کے چوروں کے قریب(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

 پہنچ چکے ہیں ملزمان کی سرکاری کھوجیوں کی نشاندہی پرشناخت کے بعدایف آئی آرمیں نامزدگی کی گئی ہے وہ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے اس موقع پرملک زوہیب ظفربھارہ اورملازم حسین شیرازی بھی موجودتھے میاں منیراحمدکاکہناتھاکہ ملزمان کے بارے میں پتہ چلاہے کہ وہ عادی چورہیں جبکہ وہ میانچنوں،خانیوال،ساہیوال،کبیروالہ اوروہاڑی سمیت دیگرعلاقوں میں بھی پرائیویٹ وائلڈلائف بریڈنگ فارموں میں چوریوں کے مرتکب پائے گئے ہیں اوران کے خلاف ان علاقوں کے تھانہ جات میں ایف آئی آرزبھی درج ہیں ان کے خلاف درج ہونے والی تمام ایف آئی آرزمنگوارہے ہیں جبکہ متاثرہ فارموں کے مالکان بھی ہمارے ساتھ رابطہ میں ہیں انہوں نے چڑیاگھرمیں ہونے والے واقعہ کے بارے میں بتایاکہ کافی عرصہ سے سیکورٹی مسائل کاسامناہے اس وقت سیکورٹی کیلئے چارریئائرڈفوجی ملازمین کی سیٹیں کافی عرصہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں ایک سیکورٹی اہلکارکام کررہاتھاوہ بھی کافی دنوں سے بیمارہے اورڈیوٹی پرنہیں آرہااس کے علاوہ ضلع بھرمیں ناجائزشکارکی روک تھام کیلئے صرف تین ملازمین اورایک انسپکٹرہے جبکہ تحصیل میلسی اورتحصیل بوریوالہ دونوں تحصیلیں  ناجائزشکارکی روک تھام کرنے والے ملازمین سے خالی ہیں اسی طرح دوسیٹیں بیلداروں کی بھی خالی پڑی ہیں حکومت کومتعددباران سیٹوں پرتعیناتی کے بارے میں تحریرکرچکے ہیں جیسے ہی ان سیٹوں پرملازمین کی تعیناتی ہوگئی سیکورٹی سمیت دیگرمسائل پرقابوپانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

گھیرا تنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -