نشتر ہسپتال: کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 7 رہ رگئی 

  نشتر ہسپتال: کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 7 رہ رگئی 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) نشتر ہسپتال کے کورونا آئی سو لیشن وارڈ میں اس وقت کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 07 رہ گئی ہے جبکہ 03 مریضوں  کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے بدستور علاج جاری ہے،ادھر شبہ میں 06 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1720 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 600 افراد میں (بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، اسی طرح فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان کے مطابق رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 21 ہزار 153 افراد کے نمونوں کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 868 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ یکم اپریل سے 12 اگست کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 168 ہے۔

رہ گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -