زکریا یونیورسٹی: سلیکشن بورڈ اجلاس میں متعدد اساتذہ کی ترقی
ملتان(سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ اجلاس میں 8ایسوسی ایٹ پروفیسرز،10 اسسٹنٹ پروفیسرز اور دو لیکچررز تعینات کردئیے گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبرکنڈی کی زیرصدارت دو روزہ سلیکشن بورڈ کے پہلے روز کا اجلاس ہوا جس میں فارمیسی، کیمسٹری، فلاسفی، سرائیکی، ہسٹری اور انٹرنیشنل ریلیشنز مضامین کے لیکچرارز اور اسسٹنٹ پروفیسر کے لئے انٹرویو (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
ہوئے۔ذرائع کے مطابق ایسوسی ایٹ پروفیسر بننے والوں میں ڈاکٹر شغف اعجاز (باغبانی)، ڈاکٹر عماد الدین عمر (پلانٹ پیتھالوجی)، ڈاکٹر محمد کامران قریشی (پلانٹ بریڈنگ اور جینیاتیات)،ڈاکٹر حافظ عمر فرید (زرعی انجینئرنگ)، ڈاکٹر محمد آصف (سی اے ایس پی اے ایم)، ڈاکٹر سید عون محمد (سالماتی حیاتیات اور بائیوٹیکنالوجی)،.ڈاکٹر حامد منظور (سالماتی حیاتیات اور بائیوٹیکنالوجی)، ڈاکٹر نورین صمد (بائیو کیمسٹری)شامل ہیں، اسسٹنٹ پروفیسر بننے والوں میں ڈاکٹر ساگر حسین (اپلائیڈ کیمسٹری)،ڈاکٹر حافظ محمد آصف، ڈاکٹر محمد علی خان،ڈاکٹر سید ایم ریحان شاہ گیلانی (کیمسٹری) ڈاکٹر حنا رضا (فارمیسی)، ڈاکٹر فیصل عثمان (فارمیسی)، ڈاکٹر جہانزیب مدثر (فارمیسی)، ڈاکٹر نتاشہ کرن (فلسفہ)، ڈاکٹر تہمینہ ستار (سوشیالوجی)اور ڈاکٹر سعدیہ کمال (سرائیکی)شامل ہیں،لیکچرر منتخب ہونے والوں میں ڈاکٹر رانا فاروق ارشد (بین الاقوامی تعلقات)ڈاکٹر محمد یاسر علی (تاریخ)شامل ہیں۔ دریں اثنا اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی نے کامیاب اساتذہ کو مبارکبا دی ہے سیکرٹری خاور نواز ش کا کہنا ہے کہ طو یل عرصے سے یونیورسٹی میں خدامات سرانجام دینے والے اساتذہ کو ترقی نومنتخب کو یونیورسٹی جوائن کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ یونیورسٹی کی نیک نامی کیلئے کام کریں گے۔
ترقی