میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن‘ 142 بجلی چوروں کو رگڑا 

  میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں گرینڈ آپریشن‘ 142 بجلی چوروں کو رگڑا 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 142بجلی چور پکڑ لئے۔2 لاکھ34ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر44 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔ 2 مقدمات درج کروائے گئے۔ 21 اگست 2020ء کو ملتان سرکل میں 31گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو106771یونٹس چوری کرنے پر2077167روپے جرمانہ(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 عائدکیااور ایک مقدمہ درج کروایاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 16 گھریلوصارفین کو17768یونٹس چوری کرنے پر274820 روپے جرمانہ، وہاڑی سرکل میں 17گھریلوصارفین کو25618یونٹس چوری کرنے پر496855 روپے جرمانہ،بہاولپور سرکل میں 9 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو17189یونٹس چوری کرنے پر212400روپے،ساہیوال میں 19گھریلوصارفین کو15562 یونٹس چوری کرنے پر359759روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 20 گھریلوصارفین کو17610یونٹس چوری کرنے پر329775 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفرگڑھ میں 18 گھریلو صارفین کو17608یونٹس چوری کرنے پر254347 روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 8گھریلو صارفین کو8592یونٹس چوری کرنے پر146250روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 4 گھریلو صارفین کو7956یونٹس چوری کرنے پر253000 روپے جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -