ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں روپے کا سامان ”پار“ 

  ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں روپے کا سامان ”پار“ 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ ممتازآباد کے علاقے لاثانی کالونی محمد اویس کی بھتیجی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل مالیت17ہزارچھین کر فرار ہوگیا، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے زیڈ ٹاون محمد علی سے بھی نامعلوم افراد جھپٹامارکر جیب سے(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

 نقدی15ہزار460لے گئے، تھانہ چہلیک کے علاقے قدیر آباد عامر حسین کی موٹر سائیکل، تھانہ مظفر آباد کے علاقے حامد پورہ کنورہ نزیر احمد کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت8لاکھ24ہزار، علی والہ خضر عباس کے گھرکی چھت کو نقب لگاکر نقدی و سونا مالیت4لاکھ 24ہزار، محلہ حیدر پورہاللہ دتہ کی موٹرسائیکل، چاہ بی بی والہ غلام رضا کے گھر سے موٹرو پنکھے مالیت25ہزار، تھانہ ممتازآباد کے علاقے بہاولپور سکھا فتح محمد کے گھر سے نقدی2لاکھ13ہزار، حیدر پورہ ثنا اللہ، تھانہ گلگشت کے علاقے کالرو کالونی محمد شان کی موٹرسائیکلیں، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے حسن آباد بشیر احمد کے باغ سے آم مالیت20ہزار، تھانہ الپہ کے علاقے جھوک وینس عبداللہ ودیگر افراد کے تین موبائل، متی تل مجیب احمد کے گھر سے نقدی و سونا مالیت7لاکھ، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے بازار محمد اسحاق ودیگر افراد کے دس موبائل، فیصل پورہ جاذب،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد کامران کی موٹرسائیکلیں، ثوبیہ انور کے سکول سے سامان مالیت1لاکھ 55ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے قصبہ مڑل ناصر علی کے گھر سے سونا مالیت2لاکھ،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد اعجاز کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات مالیت4لاکھ24ہزارجبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد اسلام کا موٹرسائیکل چوری ہوگئے ہیں۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -