جاوید میاندادکا بھی ”یو ٹرن“، سخت تنقید کے بعد عمران خان سے معافی مانگ لی

جاوید میاندادکا بھی ”یو ٹرن“، سخت تنقید کے بعد عمران خان سے معافی مانگ لی

  

لاہور(آن لائن)سابق کرکٹر جاوید میانداد نے سخت تنقید کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور سٹار بیٹسمین جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اگر میری بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس سے معذارت خواہ ہو ں،خاص طور پر وزیراعظم عمران خان سے معذرت خواہ ہوں۔قومی ٹیم کی انگلینڈ میں کارگردگی پر ناراض تھا،اسلئے بات کر گیا۔عمران خان اور پاکستا ن کرکٹ پرستاروں کی بڑی عزت کرتا ہوں۔واضح رہے اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک انٹرویو میں 1992ء کے ورلڈ کپ کی ٹیم رکن جاوید میانداد نے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی تھی اور متنبہ کیا تھاکہ میں آپ کاکپتان تھا آپ میرے کپتان نہیں تھے،میں سیاست میں آؤں گا اور بتاؤں گا سیاست کیا ہوتی ہے، عمران خان کو چلانے والا میں تھا،میں نے ہی عمرا ن کو وزیر اعظم بنوایا تھا۔ اللہ معاف کرے آپ پتہ نہیں کیا بن گئے ہیں۔لگ رہا ہے آپ خدا بنے بیٹھے ہو۔آپ کے علاوہ کوئی پاکستانی آکسفور ڈ اور کیمرج گیا ہی نہیں، جن لوگوں کو پی سی بی میں لائے ہیں ان کے بارے میں سوچو کہ کون کھا تا ہے اور کون نہیں،عمران خان کو ملک کا خیا ل ہی نہیں، انہوں نے احسان مانی کا نام لئے بغیر کہاتھا مجھے پتہ ہے اس نے آپ کی کیا مدد کی تھی۔آپ میرے گھر آکر وزیر اعظم بن کر گئے تھے،وزیر اعظم اس کی تردید کرکے دکھائیں۔میرے دوست اب مجھے طعنے دیتے ہیں۔مجھے نہ آپ سے ملنے کی ضرورت ہے اور نہ آپ کے پاس آنے کی ضرورت ہے۔میں سب کو کہتا ہوں پاکستانی بن کر رہو۔سرفراز احمد کیساتھ سلوک درست نہیں۔ کراچی اور لاہور کی کرکٹ میں دوبارہ باتیں ہورہی ہیں یہ نقصان دہ چیز ہے، میں پاکستان آرمی کا شکر گزار ہوں جس نے ملک کو متحد رکھا ہوا ہے۔ عمران خان روز گار دے نہیں سکتے کھلاڑیوں کو بیروز گار کردیا، وہ مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔جیو اور جینے دو،پاکستانیوں اور پاکستان کو فروغ دو۔میری بات پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔

جاوید میانداد

مزید :

پشاورصفحہ آخر -