اقدام قتل میں ملوث  ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

اقدام قتل میں ملوث  ملزم گرفتار اسلحہ برآمد

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ شاہ قبول کی حدود میں فائرنگ کرکے بچے سمیت پانچ افراد کو زخمی کر نے والا ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی روف ولد سردار حسین سکنہ شرو جنگی نے زخمی حالت میں پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ اس کا ڈبگری گارڈن میں چائے کا دکان ہے اور مارکیٹ کے چوکیدار نے زبانی تکرار پر طیش میں آکر فائرنگ کی جس سے ایک بچے سمیت پانچ افراد لگ کر زخمی ہو گئے مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ڈی ایس پی سٹی گوہر خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول ابراہیم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فائرنگ میں ملوث ملزم مبارک شاہ ولد فیروز سکنہ ماشو خیل بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے،جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -