حضرت عمرؓ نے انسانیت کے حقوق کیلئے عادلانہ نظام قائم کیا: مولا نافضل مولانا مدنی 

  حضرت عمرؓ نے انسانیت کے حقوق کیلئے عادلانہ نظام قائم کیا: مولا نافضل مولانا ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ فیض القرآم والسنتہ پشاور کے مہتمم اور جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا فضل مولا مدنی نے نسیم ٹاون پشاور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا عمر فاروق  نے انسانیت کے حقوق کیلئے عادلانہ نظام عدالت قائم کیا تھا ان کی عدالت میں گستاخان رسالت کو فی الفور قتل کیا جاتاتھا جبکہ ان کے بر خلاف مظلوم انسان کو پوری انصاف ملتاتھا بائیس لاکھ مربہ میل پر حکومت کرنے والے سیدنا فاروق اعظم  خود پیدل چلتے اور غلام کو سواری پر بیھٹاتے تھے محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اس میں یکم محرم الحرام کوسیدناعمر فاروق نے جام شہادت نوش کیا تھا نبی کریم ؓ نے سیدنا عمرفاروق کے بارے میں فرمایاکرتیتھے اگر میرے بعد کوئی نبی دنیا میں ہوتا تو وہ حضرت عمر ہوتا سید ناعمر فاروق نے مسجد نبوی میں جام شہادت نوش کیا لیکن انہوں نے مسجد نبوی اور مدینہ پاک کو خون ریزی سے بجایااس موقع پر عابد اللہ ناظم۔ مولانا قاری صدام حسین۔ جناب جواد صاحب جناب عبد الولی صاحب مولانا مختیار صاحب موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -