مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ: 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 

 مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ: 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 

  

 ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 20 اگست 2020ء کواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8.50 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 0.96 فیصد زیادہ رہی ہے۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 20 اشیاء کی قیمتوں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 میں اضافہ9اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں الیکٹرک چارجز، چکن (زندہ)، آلو،گڑ،چائیکاکپ،جارجٹ، لہسن،دال مسور،چینی،دال چنا،چاول باسمتی (ٹوٹا)، چاول اری 6/9، ٹماٹر، بیف، آٹا،واشنگ سوپ،ڈبل روٹی،دہی،دودھ(تازہ) اور مٹن کی قیمتوں میں اضا فہ انڈہ(فارمی)، پیاز،کیلا، کوکنگ آئل،دال ماش، ایل پی جی (سلنڈر)، گھی (کھلا)، ویجیٹیبل گھی،دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ ماچس،بیف پلیٹ، خوردنی تیل، دال پلیٹ، آگ جلانے والی لکڑی، سگریٹ، لان(کپڑا)،خشک دودھ،موٹالٹھا،نمک، سرخ مرچ(پسی ہوئی)،صابن، ھائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول، چائے، انرجی سیور، گندم، مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -