شادی کا تنازعہ: بھائی نے بہن کی گردن اڑا دی‘ ملزم فرار 

  شادی کا تنازعہ: بھائی نے بہن کی گردن اڑا دی‘ ملزم فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) تھانہ ظاہر پیر کی حدود میں وٹہ سٹہ کے تنازعہ سے تنگ بھائی نے کلہاڑی کے وار کر کے ایک بہن کو قتل جبکہ ایک کو شدید زخمی کر دیا‘ملزم شہزاد نے کلہاڑی کے وار سے ایک کا سر تن سے جدا دوسری بہن کا ایک بازو کاٹ دیااور آنکھ نکال دی۔ 22 سالہ سویرا موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 40 سالہ سلمی کو شدید زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ملزم شہزاد واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس تھانہ ظاہر پیر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
گردن