لاہوریئے ہو جائیں تیار: بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کے ”بعد کوڑا“ چارجز بھی بٹورنے کا فیصلہ 

  لاہوریئے ہو جائیں تیار: بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کے ”بعد کوڑا“ چارجز بھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نیا فنانشل ماڈل تیار کرلیا،لاہوریوں سے صفائی فیس کی مد میں ساڑھے 8ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صفائی ستھرائی چارجز گھر گھر سے وصولی کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے سالانہ ساڑھے 8ارب روپے اکٹھے ہونے کا تخمینہ ہے۔وصولی بجلی کے بلوں کے ذریعہ ہوگی جس کے عوض کوڑا گھروں سے اٹھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت پر مالی بوجھ کم ہو کر صرف 6ارب روپے تک رہ جائے گا،اس وقت پنجاب حکومت ایل ڈبلیو ایم سی کو14ارب روپے ادا کر رہی ہے۔
کوڑا چاجز