وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی  نے سابق سیکرٹری انٹر بورڈز آف چیئرپرسن  حافظ حسین احمد مدنی کی خدمات مانگ لیں 

 وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی  نے سابق سیکرٹری انٹر بورڈز آف ...

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) سابق سیکرٹری انٹر بورڈ آف چیئر پرسن حکومت پاکستان حافظ حسین احمد مدنی کی خدمات وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے مانگ لی ہیں جہاں انہیں اہم (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

ذمہ داری سونپی جا رہی ہے۔ حسین احمد مدنی قبل ازیں وفاقی حکومت میں بطور جوائنٹ سیکرٹری سپورٹس، جوائنٹ سیکرٹری ایجوکیشن اور جوائنٹ سیکرٹری پوسٹ ڈیولیوشن رہے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے بحیثیت ترجمان وزارت بین الصوبائی رابطہ اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔واضع رہے کہ حسین احمد مدنی نے انٹر بورڈ کمیٹی کے سربراہ کے طور پر فقید المثال کام کئے جن میں بیرونی تعلیم حاصل کرنے اور اپنے کاغذات کی تصدیق کرانے کے نظام کو آن لائن کرنا شامل ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے امتحانی نظام میں اصلاحات کے لئے ایک جامع و مربوط پالیسی مرتب کر کے وزارت بین الصوبائی رابطہ حکومت پاکستان کو پیش کی۔ حسین احمد مدنی شعبہ تعلیم اور ثقافت میں شاندار خدمات کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ مقتدار تعلیمی، سماجی و ثقافتی حلقوں کی جانب سے حافظ حسین احمد مدنی کی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب میں تعیناتی کو سراہا جا رہا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ بلاشبہ حکومت پاکستان کا یہ ایک بہترین اقدام ہے۔ حافظ حسین احمد مدنی اپنی خداد صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار لاتے ہوئے حسب روایت اس وزارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

خدمات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -