ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کا جنرل باڈی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کا جنرل باڈی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چارسدہ کے صدر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ نے وزیر قانون کے اعلان کردہ گرانٹ کے والے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ ایک اخباری بیان میں ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کے صدر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ گزشتہ سال وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد خان نے ڈسٹرکٹ بار کیلئے ایک کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود ابھی تک گرانٹ نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بار ایسو سی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے گرانٹ کی فراہمی کا وعدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب ضلعی انظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے جنرل باڈی اجلاس طلب کرلیا گی ہے جس میں آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے مشاورت کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -