مردان، رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور اے ڈی بلدیات کے مابین اختلافات بڑھ گئے
مردان (بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے ایم پی اے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات کے درمیان اختلافات مزید سنگین ہوگئے اور انصاف لائرز فورم نے اے ڈی کی مبینہ کرپشن کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سٹی کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور اے ڈی بلدیات فضل اللہ کے درمیان گذشتہ روز سامنے آنے والے اختلافات مزید سنگین ہوگئے ہیں اور ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے وکلاء پر مبنی تنظیم انصا ف لائرز فورم کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور سٹی کے جنرل سیکرٹری ساجد اقبال مہمند کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس کی صدارت انصاف لائرز فورم کے صدر اسلام محمد وردگ ایڈوکیٹ نے کی اجلا س میں اے ڈی بلدیات کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی شدید مذمت کی گئی اور اے ڈی فضل اللہ کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرنے اوردیگر قانونی کاروائی کرنے کے لئے وکلاء کی ٹیم تشکیل دی گئی امیر زیب خان ایڈووکیٹ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی لیگل ٹیم میں اسداللہ ایڈووکیٹ،یاسرعمیر ایڈووکیٹ،ظاہر روغانی ا یڈووکیٹ،سید جواد علی ایڈووکیٹ،سبزعلی خان ایڈووکیٹ، محمد اسلام مہمند ایڈووکیٹ،عارف خان ایڈووکیٹ،وسیم جان ایڈووکیٹ،جعفر شاہ ایڈوکیٹ اور یونس احمد مہمند ایڈوکیٹ شامل ہیں۔