وفاقی اور سندھ حکومت پر مشتمل6 رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی کاچوتھا اجلاس

  وفاقی اور سندھ حکومت پر مشتمل6 رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی کاچوتھا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی کے مسائل حل کر نے کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت پر مشتمل6 رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا چوتھا راؤنڈ منعقد ہوا جس میں کراچی میں بارشوں سے پیدا صورت حال اور نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر حل پر بات کی گئی۔ سندھ کوآرڈینیشن (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، امین الحق اور علی زیدی جب کہ سندھ کی جانب سے وزیر تعلیم سعید غنی اور وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے مسائل کے حوالے سے سندھ اور وفاق کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی کی ملاقاتوں کا یہ چوتھا راؤنڈ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی اور سندھ بھرکے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی میں بارشوں سے پیدا صورت حال پر بات کی گئی۔سندھ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں مستقبل میں نالوں کی صفائی کے علاوہ دیگر حل پر بھی بات کی گئی اور وفاقی اور صوبائی وزراء نے کراچی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کے وزراء کا کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی وفاق کی جانب سے جاری کاموں کی رفتار کو بڑھایا جائے۔ 
چوتھا اجلاس