قاری زوار بہادر کی گرفتاری کیخلاف علماء‘ تاجر برادری کا مظاہرہ 

قاری زوار بہادر کی گرفتاری کیخلاف علماء‘ تاجر برادری کا مظاہرہ 

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)سنی تنظیمات اور تاجر برادری کے زیراہتمام جے یو پی (نورانی) کے مرکزی رہنما قاری محمد زوار بہادر کی لاہور میں گرفتاری کے خلاف گذشتہ روز پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سنی تنظیمات اور جے یوپی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو پی (نورانی) کے مرکزی رہنما(بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

 محمد ایوب مغل، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، حاجی عاشق علی قادری، مفتی عبد العلیم جلالی ودیگر نے کی اس موقع پر محمد ایوب مغل، سلطان محمود ملک، مرزاارشدقادری متحدہ میلاکو نسل کے صدر،حاجی عاشق علی قادری،مفتی عبد العلیم جلالی، ودیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ قاری محمد زوار بہادر کی گرفتاری قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے خصوصاً عشرہ محرم الحرام کے دوران علماء اہلسنت کو گرفتار کرنا پرامن حالات کو خراب کرنے کے مترادف ہے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ قاری محمد زوار بہادر اور ڈاکٹر اشرف جلالی کو فی الفور رہا کیاجائے تاکہ محرم الحرام پرامن انداز میں قائم رہ سکے ہم نے پاکستان بنایا تھا اور پاکستان میں امن کے حوالے سے اہلسنت کی قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ہم پاکستان میں امن قائم دیکھنا چاہتے ہیں لیکن کچھ قوتیں لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر گامزن ہیں جو کہ ملک وقوم کے لئے انتہائی خطرناک ہے ہم نے ہمیشہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام کے لئے عملی کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے لیکن گرفتار علماء اہلسنت کی فی الفوررہائی اشد ضروری ہے پرامن محرم الحرام علمائے اہلسنت سے مشروط ہے جبکہ اس موقع پر شرکاء نے گرفتاری رہنماؤں کی فی الفور رہائی کے سلسلے میں نعرے بازی کی۔

مظاہرہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -