مجالس‘ جلوسوں میں شریک افراد کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت 

مجالس‘ جلوسوں میں شریک افراد کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر مجالس اور عاشورہ کے جلوس کے دوران کرونا وائرس سے کے لیے ایس او پیز جاری کر دیں، تفصیل کے مطابق جاری کی گئی ایس او پیز کے مطابق  محرم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے افراد ہاتھ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

 دھوتے رہیں. (علم، سبیل، دروازے اور دیگر اشیاء کو ہاتھ لگانے کے بعد 20 سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں) مجالس اور جلوس میں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں جبکہ  دو افراد کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ یقینی بنائیں‘ کھلی اور ہوا دار جگہوں پر 50 فیصد شرکاء  کے ساتھ تقریبات کا اہتمام کیا جائے.  صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں پر خصوصی عمل درآمد کریں۔

ہدایت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -