ملکی ترقی‘ عوامی خوشحالی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا‘ خاور علی شاہ
کبیروالا(نامہ نگار) خوشحال اور پر امن پاکستان حقیقی منزل ہے،حکومت کو مشکلات اور سنگین بحرانوں سے نکلنے کیلئے بعض سخت فیصلوں کی صورت میں کڑوے گھونٹ بھرنے پڑے،عالمی برادری، پاکستان کی ”کرونا وائرس“ کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیوں پر حیران ہورہی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے وسائل کی کمی کے ساتھ بہتر حکمت عملی اپنا کر نہ صرف ”(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
کرونا وائرس“کو پھیلنے سے روکا بلکہ عوام کو بھی محفوظ بنایا،تاہم شہریوں کو ”کرونا وائرس“ کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے معززین علاقہ سے ملاقات کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے اقتدار کے پہلے 2سالوں میں پاکستان کو مستحکم اور کرپشن سے پاک ریاست بنانے،ترقی کی راہ پر گامزن اور شہریوں کو گراس روٹ لیول تک ریلیف فراہم کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کو یقینی بنایا اور موثر حکمت عملی اپنائی ہے،جس کے مثبت اور تعمیری نتائج ملنے سے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا۔
خاور علی شاہ