لیاقت پور: واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ منظور

 لیاقت پور: واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ منظور

  

لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری مسعود احمد نے اللہ آباد لیاقت پور ون وے روڈ کے نیچے آ جانے والی واٹر سپلائی سکیم کی لائن کے متبادل پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ منظور کروا لیا ہے 22 کروڑ روپے کے لاگت سے چھ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

کلومیٹر طویل اس منصوبے پر کام کا آغاز کے لیئے پائپ اور دیگر سامان موقع پر پہنچ گیا ہے چوہدری مسعود احمد ایم پی اے نے بتایا کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد واٹر سپلائی کی اس سکیم بارے محکمہ پبلک ہیلتھ نے بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ مذکورہ پائپ لائن کو کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والی سڑک کے راستہ سے ہٹانے کے لیئے فنڈز مختص نہیں کروائے گئے جس کی وجہ سے نہ صرف واٹر سپلائی سکیم تباہ ہونے کا خدشہ ہے بلکہ پائپ لیک ہونے کی صورت میں اس کے عین اوپر بھاری لاگت سے بننے والی سڑک بھی کھنڈر بن جائے گی اس صورتحال کے پیش نظر انہوں نے از سرنو پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ منظور کرایا یہ پائپ لائن سڑک کی جگہ سے ہٹ کر بچھائی جائے گی جس کی تکمیل کے فوری بعد مذکورہ ون وے روڈ کے بقایا حصہ کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع ہوگا۔

سکیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -