چوپڑہٹہ میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین‘ سگی بھانجی ہی ماموں کی قاتل نکلی

چوپڑہٹہ میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین‘ سگی بھانجی ہی ماموں کی قاتل نکلی

  

سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی)تھانہ سرائیسدھو کی حدود چوپڑہٹہ میں ہونے والے قتل کا ڈراپ سین، مدعیہ مقدمہ سگی بھانجی ہی ماموں کی قاتل نکلی، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نواحی  اڈا چوپرہٹہ ظفر روڈ پر بھٹہ پٹھان کے رہائشی 55 سالہ شخص محمد نواز کو سوتے میں (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اس قتل کا مقدمہ مقتول کی بھانجی آسیہ بی بی کی مدعیت میں درج ہوا پولیس تھانہ سرائے سدھو نے مختلف زاویوں سے تفتیش کی اور جدید ذرائع کا استعمال بھی کیا تفتیشی آفیسر نے مدعیہ پر شک گزرنے پر جدید انداز  میں اس کے انٹرویو کئے تو جھوٹ پکڑا گیا کہ سگی بھانجی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مقتول کو چائے میں نشہ آور گولیاں کھلا کر بے ہوش ہونے پر گلا کاٹ ڈالا تھا پولیس تھانہ سرائے سدھو نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا  ہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -