خاتون سمیت دو افراد قتل‘ مختلف حادثات میں 4 جاں بحق 

خاتون سمیت دو افراد قتل‘ مختلف حادثات میں 4 جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان + ڈہرکی + رحیم یار خان + بورے والا + کبیروالا (سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار‘ بیوورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) جامع مسجد ابوبکرحمیدہ آباد کالونی وہاڑی روڈ کے خطیب حافظ حبیب الرحمن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے گزشتہ شب ائیر کولر میں پانی ڈالتے ہوئے سوئچ آف ہونے کے باوجود کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے انہیں نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی علاقہ خانیوال میں سپرد خاک کردیا ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کی تقریب آج بروز اتوار 23اگست(بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

 کو صبح 7 بجے جامع مسجد ابوبکرحمیدہ آباد کالونی وہاڑی روڈ پر منعقد ہوگی دعا 9بجے ہو گی۔ ڈہرکی کے قریبی گاؤں علی بخش عمسانی مہر میں گھریلو تنازع پر شوہر وسند مارواڑی نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر چھری سے ذبحہ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق: ڈہرکی کے قریبی گاؤن علی بخش عمسانی مہر میں گھریلو جھگڑے پر شوہر وسند ماڑواڑی اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر چھریوں کے وارکرکے قتل کر دیا لواحقین نے پریس کلب ڈہرکی کے آگے تپتی دھوپ میں لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کو اسکے شوہر وسند مارواڑی نے سخت تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے اور لاش تین دن قبل قریبی علاقہ کے ریت کے ٹیلوں میں دفن کر دیا تھا انہوں نے کہا کہ ہماری بچی کوقتل کرکے ہمارے ساتھ بہت بڑاظلم کیا گیا ہے دوسری جانب مقتولہ کے ورثا شنکر، راجہ، اور ولیو، کا کہنا تھا کہ اعلی حکام واقعہ کا نوٹس لیں۔ تعلقات شبہ پر دو افراد نے چوکیدار کو قتل کردیا‘ پکالاڑاں محلہ دیوان خان کا رہائشی عبدالخالق جو کہ شہر میں چوکیداری کرتا تھا گزشتہ شام کو عمران موبائل شاپ کے باہر بیٹھا تھا جسے اس کے ہمسائیوں امجد اور عبدالحمید نے کہاکہ کسی سے مال مویشیوں کی رقم لینے جانا ہے تم ہمارے ساتھ چلو جس پر مقتول انکے ساتھ جانے پر رضامند ہوگیا۔راستے میں محمدواہ نہر پر ڈیرہ جام اکبر کے قریب ملزم عبدالحمید نے عبدالخالق کو موٹر سائیکل سے اتار کر آہنی راڈ سے سر پرپے در پے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور دونوں ملزمان نے گھسیٹ کراسے زخمی حالت میں نہر میں گرا دیا اور خود اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ 15پر کال آنے پراے ایس آئی ضیاء  خان چانڈیہ ہیڈ کانسٹیبل اشفاق عباسی اور کانسٹیبل صدیق بلوچ موقع پر پہنچے اور مقتول کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا تاہم عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ہی ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالحمید کو شک تھا کہ مقتول کے اسکی بیٹی کے ساتھ تعلقات ہیں جس کی بنا پر عبدالخالق کو قتل کیا گیا‘ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ چیچہ وطنی روڈ پر حادثہ میں ایک خاتون اور3 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ عاصمہ بی بی اور 3 سالہ بھانجے عبدالرحمن کے ہمراہ گذشتہ روز موٹرسائیکل پر چک نمبر 475  ای بی میں شادی میں شرکت کے لئے  آ رہے تھے کہ جب وہ چک نمبر 431 / ای بی کے اسٹاپ کے قریب پہنچے تو ان کی موٹرسائیکل کو ایک ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی اور حادثہ کے نتیجہ  میں خاتون عاصمہ بی بی اوراس کا تین سالہ بھانجا عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار شخص  زخمی ہوگیا۔ ریسکیو  نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال بورے والا منتقل کردیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور  موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے۔ مخالفین کی جانب سے کار کی ٹکر مارنے کے نتیجے میں تیز رفتار ٹرالر سے روندے جانے کے واقعہ کا شدید زخمی تیسرا موٹر سائیکل سوار بھی جان بحق ہوگیا،جان بحق ہونیوالے قبل مضروب نے تفتیشی افسر کو اپنا نزاعی بیان ریکارڈ کرادیا،پولیس تھانہ کہنہ خانیوال نے نامزد ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ سے پیوستہ روزلاہور موڑ خانیوال پر مخالفین کی جانب سے کار کی ٹکر مارنے کے نتیجے میں تیز رفتار ٹرالر سے روندے جانیوالے موٹر سائیکل سوار وں میں شامل تیسر ا شدید زخمی اسلم جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ملتان ریفر کردیا تھا،شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا،تاہم مذکورہ زخمی اسلم نے جان بحق ہونے سے قبل تفتیشی افسر فضل عباس کو اپنا نزاعی بیان ریکارڈ کرادیا۔ ذرائع کے مطابق جان بحق ہونیوالے اسلم نے اپنے نزاعی بیان میں ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور تصدق شاہ،فرنٹ سیٹ پر شاہ،جبکہ عقبی سیٹ پر مقبول شاہ نقوی اور دیگر ملزمان کے موجود ہونے کی تصدیق کی ہے۔پولیس تھانہ کہنہ خانیوال نے محمد آصف قوم گل سکنہ موضع دادوآنہ تحصیل کبیروالا کی مدعیت میں نامزدملزمان تصدق شاہ،حیدر شاہ،مظہر شاہ،طارق شاہ،اعجاز شاہ کے خلاف بجرم 302،148،149ت پ کے تحت مقدمہ نمبر272درج کرلیا ہے۔
حادثے