لیہ: لینڈ ریکارڈ سنٹر کا ڈیٹا انٹری آپریٹر شکیل احمد گرفتار 

لیہ: لینڈ ریکارڈ سنٹر کا ڈیٹا انٹری آپریٹر شکیل احمد گرفتار 

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن حافظ احمد طارق کی ہدایت پر لیہ سے سرکل افسر اصغر حسین سانگھی نے کارروائی کرتے ہوئے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر شکیل احمد کو جوڈیشل ایکشن منظور ہونے پر گرفتار کر لیا اسی طرح اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہیر احمد نے ریکوری کی مد میں 1250000روپے برآمد کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

ڈیرہ غازیخان کے سرکل آفیسر عبدالمجید نے کارروائی کرتے ہوئے 1087384روپے کنورشن فیس کی مد میں برآمد کیے اور محمد ارشد رند نے کرایہ کی مد میں 44060روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. راجن پو رسے سرکل افسر غلام اصغر نے کارروائی کرتے ہوئے کنورشن فیس کی مد میں 933676روپے ریکور کر کے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے. انٹی کرپشن عدالت نے گزشتہ روز دس کیسز کی سماعت کی ہے۔ 

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -