موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ‘ دو افراد زخمی‘ علاقے میں خوف 

  موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ‘ دو افراد زخمی‘ علاقے میں خوف 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر) تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار میں سوار افراد پر فائرنگ کردی، دوافراد کو زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق شاہ جمال کا رہائشی نادر خان جو سبزی منڈی میں کام کرتا ہے اپنے ڈرائیور سلیم کے ہمراہ گھر جارہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم ملزمان نے روک کر کار پر فائرنگ شروع کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں نادر خان اور اس کا درائیور دونوں زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

کے لئے ریسکیو1122کی مدد سے نشتر ہسپتال داخل کروایا گیا، واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مضروب ہونے والے نادر خان اور سلیم کے بیان کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے،پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جس کی تفتیش شروع کردی گئی اور اصل حقائق منظر عام پر لاکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاقے میں خوف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -