شہریوں سے فراڈ‘ پراپرٹی ڈیلر بلال مجید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے 

شہریوں سے فراڈ‘ پراپرٹی ڈیلر بلال مجید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) احتساب عدالت ملتان کے جج صفدر اقبال نے شہریوں سے فراڈ کرکے 40 کروڑ کا غبن کرنے والے پراپرٹی ڈیلر بلال مجید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزم بلال مجید نے شہریوں سے جعلسازی کے ذریعے ڈی ایچ اے ملتان میں پراپرٹی کی فائلوں کی(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)


 خرید و فرخت کی مد میں 40 کروڑ روپے کا غبن کیا۔ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔نیب ملتان کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر بلال مجید کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے ساتھی جس کا نام آصف عنایت بتایا جاتا ہے اس کے ساتھ مل کر شہریوں کو ڈی ایچ اے ملتان میں پلاٹس کی فائلوں کو کم قیمت پر خریدنے کا جھانسہ دے کر 40 کروڑ روپے لیے اور فرار ہوگیا۔ملزم بلال مجید کے خلاف متاثرہ افراد نے نیب ملتان  کو درخواست دی درخواست پر بعد از تصدیق شکایت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال مجید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ترجمان نیب ملتان کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
حوالے