انسداد کورونا وائرس وباء،پنجاب حکومت کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ،پالیسی تیار

  انسداد کورونا وائرس وباء،پنجاب حکومت کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں مائیکرو ...

  

 لاہور (جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پنجاب میں انسداد کورونا وائرس وباء کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کے بعداب مائیکرو سما رٹ لاک ڈاؤن لگے گا۔ حکومت اور محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے نفاذ کیلئے تیاری بھی کرلی۔ وا ئرس سے متاثرہ افراد کے گھر،گلی اور بلڈنگ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔مریض کے قریبی افراد پر بھی مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلا ق ہوگا۔ متاثرہ مریضوں کی رہا ئشگاہ،گلی،عمارتوں میں نقل مکانی پر پابندی ہوگی۔ کورونا کے مریضوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہیں لیکن کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، تا ہم محکمہ صحت اور حکومت پنجاب نے پنجاب میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ جس گھر یا دکان میں کورونا کیس ہو گا، صرف اسے لاک ڈاؤن کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھر یا دکان کے پورے علاقے، پلاز ے یا شاپنگ مال کو سیل نہیں کیا جائیگا جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ شخص گھر پر 14 دن قرنطینہ میں رہے گا۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلا ق آج سے ہوگا اور نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائیگا۔دوسری طرف لاہورسمیت پنجاب بھر میں کور و نا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 99 نئے کیس سامنے آئے جبکہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 36 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعدلاہور میں کل مریضوں کی تعداد 48 ہزار 549 ہو گئی۔ صوبہ کے دیگر شہروں فیصل آبادمیں 9،ملتان8، راولپنڈی6بہاولپور 2، ڈیرہ غازی خان5 نئے مریض سا منے آئے۔ ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے مطابق کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 91 ہزار 134 ہو چکی۔صوبہ پنجا ب میں اب تک کو رونا سے 2188 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد96057 ہوگئی ہے۔

مائیکرو لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ اول -