بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے فضائی مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری

  بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے فضائی مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری

  

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کرونا وائرس کے سلسلے میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تبدیل شدہ سفری سہولتوں کے ہدایت نامے میں کہا ہے کہ یہ ہدایات نامہ عام مسافروں کے علاوہ چارٹر پرائیوٹ ایئر کرافٹ پر بھی لاگو ہوگا۔کورونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئی سفری پالیسی کی میعاد اب 31 اکتوبر تک ہو گئی ہے، بورڈنگ پاس جاری کرنے سے قبل کرونا ٹیسٹ نیگیٹو کی شرط پر عمل درآمد کرنے والی ایئر لائنز پر سیٹ کا وقفہ رکھنے کی شرط ختم کر دی گئی۔کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ کے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کرنے والی پروازوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، جہاز میں مسافروں کو بٹھانے سے قبل جہاز میں جراثیم کش اسپرے کیا جائے گا۔ جہاز کے کپتان کا انتظامات پر تسلی لازمی قرار دی گئی ہے، حفاظتی سوٹ، دستانے، سرجیکل ماسک، چشمے، اور N-95 ماسک وغیرہ پر مشتمل ضروری لوازمات طیارے میں موجود ہوں گی۔

ہدایات جاری

مزید :

صفحہ اول -