پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت  کی 2 پروازیں شدید ہوا کے  باعث واپس آگئیں 

پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت  کی 2 پروازیں شدید ہوا کے  باعث واپس آگئیں 

  

 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی اسلام آباد سیگلگت کی 2 پروازیں شدید ہوا کے باعث واپس آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں گلگت ایئرپورٹ پر پہنچیں تو 15 ناٹیکل میل کی رفتار سے ہوا چلنے کے بعد پروازیں لینڈ نہ کرسکیں، دونوں پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ واپس آگئیں۔ ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ دونوں پروازیں واپس اسلام آباد لینڈ کرگئیں،اسلام آباد سے گلگت کی تیسری پرواز بھی منسوخ کی جا رہی ہے،راستے میں بونجی کے مقام پر موسم بھی خراب ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تینوں پروازیں اب کل دوبارہ شیڈول کی جائیں گی،پرواز میں نگراں وزیراعلی،سیکریٹری اور سیکریٹری ورکس بھی سوار تھے۔

پی آئی اے 

مزید :

صفحہ اول -