خیبرپختونخوا حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ

  

 صوابی(بیورورپورٹ) خیبر پختونخوا کا چھوٹے ڈیمز کو تفریحی مقامات بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں چھوٹے آبی ذخائر / ڈیمز کی تعمیر سے جہاں پانی کی ضروریات پوری کی جارہی ہے وہاں یہ ڈیمز سیر و تفریح کیلئے بھی بہترین مقامات ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی طور پر 5 ڈیمز کو سیاحتی مقامات بنانے کے  منصوبے کا آغاز کیا ہے جس میں صوای میں واقع ڈیم صوابی کے علاوہ جلوزئی ڈیم نوشہرہ،تھانڈا ڈیم کوہاٹ،چھتری ڈیم ہریپور،جھنگڑا ڈیم ایبٹ آباد شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت ان ڈیمز میں پارکنگ،ریسٹورانٹ،ٹک شاپ،کورد سیٹنگ (چھپر اور شیڈ)باربی کیو مقامات اور اوپن کوکنگ سپاٹ، واش رومز،پانی و نکاسی آب کا نظام، فشنگ کی سہولت،سولر سسٹم لینڈ سکپنگ اور شجر کاری کی سہولیات کا انتظام کیا جائیگا۔حکومتی منصوبہ کا مقصد شہریوں کو بہترین تفریحی مقامات اور سہولیات مہیا کرنا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -