عوام آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی منتظر،نفیسہ شاہ

عوام آٹا چینی بحران کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی منتظر،نفیسہ شاہ

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے آٹا چینی، پٹرول بحران کے ذمہ داران سے متعلق اقدامات کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ مافیاز کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے گئے۔ عوام آٹا چینی چور اور دیگر اسکینڈلز کی زد میں کابینہ ارکان کے خلاف کارروائی کی منتظر ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کو گمراہ کرنے ک بجائے حقائق سامنے لائے  جائیں کہ ذمہ داروں کے خلاف تاحال کیا کارروائی کی گئی ہے؟ اس وقت مافیاز کے ساتھ مل کر تمام سکینڈلز پر پردہ ڈالنے کی کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔ حکومت نے جان بوجھ کر جہانگیر ترین کو ملک سے فرار کروایا۔پیپلزپارٹی اس معاملے کو دبنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ میں بیٹھے بعض لوگوں کو ہٹایا بھی گیا، بتایا جائے کہ ان کے خلاف کیا الزامات تھے اور کارروائی کیا ہوئی ہے؟ حکومت بتائے کہ کابینہ میں بیٹھے کرپٹ لوگوں کی کب چھٹی کی جا رہی ہے؟ 

کارروائی کی منتظر

مزید :

صفحہ اول -