وانا، سکیورٹی فورسزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی،2خودکش جیکٹ برآمد

  وانا، سکیورٹی فورسزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی،2خودکش جیکٹ برآمد

  

وانا(این این آئی)ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں سیکیورٹی فورسزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے2 خودکش جیکٹ برآمدکرلیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی کہ غواخواہ کے علاقہ لمن میں دہشت گردی کا منصوبہ ہے،فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے حصار میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 2 خودکش جیکٹ برآمد کرکے ان  کوناکارہ بنادیا گیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

خودکش جیکٹ برآمد

مزید :

صفحہ اول -