محرم الحرام کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، آفتاب خان شیر پاؤ

  محرم الحرام کے بعد آل پارٹیز کانفرنس ہوگی، آفتاب خان شیر پاؤ

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے بعد اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی جس میں ن لیگ اورپیپلز پارٹی شریک ہو گی۔پشاورمیں اے این پی کے دیرینہ کارکن سعید خان کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ میری ملاقات ہوئی ہے اور ہم ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ میر حاصل بزنجو کی موت کی وجہ سے اے پی سی کو محرم کے بعد کریں گے۔ حکومت کو عوام کے ساتھ ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ملک میں دن بدن مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے۔دو سالوں میں 11 ہزار ارب کے قرضے لیے ہیں۔پشاور میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو ہوگئی آٹا کی قلت بھی اور 20کلو کا تھیلا 1300روپے تک پہنچ گیا۔ عمران خان کے وعدے صرف کنٹینر تک تھے۔

آفتاب شیر پاؤ

مزید :

صفحہ اول -