سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں رین ایمرجنسی نافذ رہے گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکاشف گلزارشیخکی ہدایت پرسندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ جبکہ اہم شاہراہوں سے پانی نکالنے کا کام رات گئے تک جاری رہا۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔اور اہم شاہراہوں سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے عملہ متحرک ر ہے گا۔انہوں نے متعلقہ افسران و کنٹریکٹرزکو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے سلسلے میں بالخصوص امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کو فوری طور پرکلیئراورصفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے۔دریں اثناء انہوں نے شکایتی مراکز فعال رکھنے کی بھی ہدایت کی اس سلسلے میں عوام کی سہولت کے لئے شکایات درج کرانے کے لئے شکایتی مراکز، ضلع شرقی (021-35314171), (021-35314172)، ضلع جنوبی 21-32744473),(021-32744474) (،ضلع ملیر کے لئے (021-99333656) ، (0313-3655699) ، ہیڈ آفس کے واٹس ایپ نمبر 0318-1030851اور فون نمبر 021-99333702فعال رہیں گے،جہاں عملہ فوری طور پر شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ افسران کوتفصیلات فراہم کرے گاتاکہ شکایات کے ازالے کے لئے بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔