موٹر سائیکل سوار گڑھے میں گر کر زخمی

 موٹر سائیکل سوار گڑھے میں گر کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)بارش کے بعد سڑک پر ہونے والے گڑھے میں موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگیا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رسیوں سے باندھ کر باہر نکالا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد جگہ جگہ گہرے گڑھوں میں پانی جمع ہوگیا جو لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا، سڑک پر موجود بارش کے پانی کے باعث گڑھا نظر نہ آنے پر اکثر موٹو سائیکل سوار اس میں گر کر زخمی ہوجاتے ہیں۔اس حوالے سے نیو کراچی کے علاقے فرحانہ اسٹاپ پر برساتی پانی جمع ہونے کے باعث موٹر سائیکل سوار بائیک سمیت گہرے گڑھے میں جاگرا،جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے موٹر سائیکل سوار کو اپنی مدد اپ کے تحت رسیوں کی مدد سے باہر نکالا۔اس موقع پر دلدل اور کیچڑ کے باعث شہریوں کو بائیک نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعلقہ ادارے کو متعدد بار شکایت کرچکے ہیں کہ سڑک پر موجود گڑھوں کو فوری طور پر بھرا جائے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی اداروں کی غفلت و لاپرواہی کا عالم یہ ہے کہ رین ایمرجنسی کے باوجود عملہ غائب ہے، ضلع شرقی خداداد کالونی کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔مرکزی سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، بارش کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر مختلف حادثات کا سبب بننے لگی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -