عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات  دوسری عدالت میں منتقل

عزیر بلوچ کیخلاف مقدمات  دوسری عدالت میں منتقل

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 8 مقدمات فوری نمٹانے کیلئے اے ٹی سی 8 نمبر میں منتقل کردیے۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عزیر بلوچ کیخلاف 8مقدمات فاضل جج کاتبادلہ ہونے سے التوا کا شکار تھے،مقدمات فوری نمٹانے کیلئے اے ٹی سی 8 نمبر میں منتقل کردیے ہیں۔اس موقع پر عدالت نے تمام مقدمات میں عزیر بلوچ کے پی او آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا اور جیل حکام کوبھی حکم دیا کہ 5 ستمبر کو ہر صورت میں ملزمان کو پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ عزیر بلوچ کیخلاف پولیس مقابلہ، اقدام قتل، پولیس پر حملہ، قتل سمیت 8 مقدمات شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -