سینیٹ کی پارلیمانی امور کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد(آن لائن)سینیٹ کی پارلیمانی امور کمیٹی میں سیکرٹری الیکشن کمیشن آن لائن شکایات سیل اور ووٹر رجسٹریشن پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔کمیٹی کا اجلاس چیرپرسن سینیٹر سسی پلیجو کی سربراہی میں کل(پیر کو ) پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوگا اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عوام کیلئے بنائے جانے والے آن لائن شکایات سیل اور انتخابی فہرستوں میں مرد خواتین ووٹر ز کے فرق کو ختم کرنے کیلئے جاری ووٹر رجسٹریشن مہم کے بارے میں بریفنگ دیں گے اجلاس میں سینیٹر مشاہداللہ خان کی جانب سے ایرا ملازمین کے مخدوش مستقبل کے بارے میں سینیٹ میں اٹھائے جانے والے عوامی اہمیت کے نکتے پر چیرمین ایرا کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
سینیٹ