محرم الحرام میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،روشن شیخ 

محرم الحرام میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،روشن شیخ 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہیں سڑکوں کی صفائی، سیوریج نظام کی بہتری، کچرے کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹس صحیح کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔محکمہ بلدیات سندھ نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ، ایم ڈی واٹر بورڈ، کراچی سمیت تمام اضلاع کے میونسپل کمشنرز، ایم ڈی واسا کو محرم الحرام کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی۔محکمہ بلدیات سندھ نے کہاکہ جلوس کی گزر گاہوں پر اگر سڑک توٹ پھوٹ کا شکار ہے تو جلد از جلد اسکی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا جائے اور جلوس کی گزر گاہوں پر موجود کچرے کی صفائی کا عمل فوری کیا جائے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں صفائی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ باقاعدگی کے ساتھ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کے راستوں پر بارش کے باعث گرنے والے بجلی کے تاروں، کیبلز کی فوری مرمت کی جائے، اس حوالے سے کے الیکٹرک، حیسکو، سیپکو اور سول انتظامیہ کی مدد لی جائے۔محکمہ بلدیات سندھ کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے، کھلے مین ہولز کو فوری بند کیا جائے اور حساس جگہوں پر فائر ٹینڈرز اور واٹر براؤذرز کا انتظام رکھا جائے۔لوکل کاؤنسلز، واٹر بورڈ اور واسا اپنے کنٹرول رومز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر محکمہ بلدیات سے رابطے میں رہیں 

مزید :

صفحہ آخر -