کراچی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں،حنید لاکھانی 

کراچی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں،حنید لاکھانی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ اس سے قبل کراچی میں تقریبا 40روز کے دوران بارشوں کے چار سپیل آ چکے ہیں اس دوران شہر میں مجموعی طور پر 200ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے، سندھ حکومت کے ایک وزیر میں بھی یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ عوام کے لیئے کچھ کر سکے اور پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب جاتاہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ بارش کے دوران اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں دو افراد بائیک سمیت نالے میں گر گئے جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا، جبکہ بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں، کراچی میٹروپولیٹن شہر ہے کوئی بھی ملک اپنے میٹروپولیٹن شہر کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا معلوم نہیں پیپلز پارٹی والے کس مٹی کے بنے  ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر شہریوں کی مدد کے لیئے فوج آئی تو یہ سندھ حکومت کی ناکامی ہوگی مشکل فیصلوں پر مجبور کی جارہا ہے سندھ حکومت استعفیٰ دے دے تو شہر کراچی اور صوبے کے لیئے اچھا ہوگا

مزید :

صفحہ آخر -