سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک 

سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک 

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ علی ٹاون میں ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے پولیس کی نفری پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے اور ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ڈاکووں کو مقابلے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دوران علاج دونوں ڈاکودم توڑ گئے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ایک ساتھی موقعے سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جاری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -