نیو سبزی منڈی میں برساتی پانی،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر 

  نیو سبزی منڈی میں برساتی پانی،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو سبزی منڈی میں برساتی پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی میں بارش کے بعد برساتی پانی کی نکاسی کیلئے کوئی انتظامات تاحال نہیں کئے گئے ہیں فروٹ اور سبزی سیکشن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اس سللے میں اندرون ملک سے سبزی اور فروٹ لیکر آنیوالی ٹرانسپورٹ تاجروں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دریں اثناء کراچی ویجیٹیبل ٹریڈرز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئرمین عظیم خان صدر حاجی صالح،جنرل سیکریٹری رؤف تنولی، نائب صدر عبدالوحید،  عارف تنولی،  حاجی حبیب الرحمان،بابویوسف،باچاگل،سرپرست محمد علی خواجہ سرپرست حاجی شاہ محمد نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ ضلع کونسل کراچی کے چیئرمین سلمان عبداللہ مراد سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو سبزی منڈی میں برساتی پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے فوری طور پر انتظامات کئے جائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -