،پبی،جعلی مشروبات کی سپلائی ناکام،1 گرفتار

،پبی،جعلی مشروبات کی سپلائی ناکام،1 گرفتار

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) پبی پولیس کی کامیاب کاروائی۔جعلی مشرو بات (کولڈ ڈرنکس)سپلائی کرنے کی کوشش ناکام۔مختلف برانڈ کے کولڈ ڈرنکس شاہزور  سوزوکی سے برآمد۔ملزم گرفتارڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی ہیں سید نبی شاہ خان ASIتھانہ پبی نے  ڈاگئی کے مقام پر ناکہ کی تھی۔مختلف گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ جاری تھی ایک شاہزور سوزوکی نمبری TJ 272کو بغرض چیکنگ روکا گیا۔تلاشی لینے پر سوزوکی میں کولڈ ڈرنکس پائے گئے جس کے بارے میں ڈرائیور سے معلومات کی گئی۔تسلی بخش جواب نہ دینے پر کولڈ ڈرنکس کو تسلی سے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ ساری کولڈ ڈرنکس جعلی ہیں شاہزور سوزوکی سے سٹنگ 1/2لٹر100کاٹن،پیپسی 01لٹر 150کاٹن،مرنڈا 01لٹر 180کاٹن،سیون اپ01لٹر 110کاٹن،سپرائیٹ 01لٹر130کاٹن اور ڈیو 01لٹر 200کاٹن برآمد کر لئے گئے ملزم حنیف خان ولد عزیز الرحمن ساکن بانڈہ  نبی کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانہ پبی منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -