صوابی پولیس نے سسر کے قاتل داماد کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا

صوابی پولیس نے سسر کے قاتل داماد کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صوابی(بیوروپورٹ) صوابی پولیس نے سسر کے قاتل داماد کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیاڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عبداللہ سکنہ صدرے جدید حال ٹوپی نے 28اکتوبر2017کو مستورات کے تنازغے پر اپنے سسر حیدر خان سکنہ لالوڈھیری بام خیل پر اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جب وہ مسجد میں نماز ظہر ادا کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ وجہ عناد یہ تھی کہ ملزم کا مقتول کی بیٹی کے ساتھ شادی ہوئی تھی بعد ازاں گھریلو ناچاقی پر طلاق ہوئی تھی جس پر دونوں فریق کے مابین زبانی تکرار ہوئی تھی اسی دن ملزم عبداللہ نے اپنے سسر حیدر خان پر فائرنگ کر کے کر دیا تھا۔ ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی صوابی نور الا مین خان کی قیادت میں ایس ایچ او فاروق خان اور پولیس پارٹی پر مشتمل ٹیم نے ملزم کا سراغ لگا کر علاقہ تھانہ تر نول صوبہ پنجاب سے گرفتار کر لیا۔ اور انکے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -