پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی ضلعی تنظیموں کے عہدیداران کا اعلان

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پشاور ریجن میں خواتین ونگ کی ضلعی تنظیموں کے عہدوں پر ناموں کے اعلان کے ساتھ حلف برداری کا عمل بھی مکمل کردیا گیا,عشرت بی بی نے پشاور ڈسٹرکٹ کی اربن تنظیم کی صدر, کلثوم کنڈی نے  سینیئر نائب صدر,  سلما سعید نے جنرل سیکرٹری منتخب ہوکر حلف اٹھا لیا. تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وومن ونگ پشاور ریجن, خیبر پختونخواہ کے سات اضلاع کی جوائنٹ سیکرٹریز, ریجنل ورکنگ کمیٹی کی ممبران اور پشاور ڈسٹرکٹ کی  اربن اور شہری تنظیم کی گورننگ باڈی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے. حلف برداری کی تقریب ایم پی اے ہاسٹل پشاور میں منعقد ہوئی. تقریب میں پی ٹی آئی وومن ونگ پشاور ریجن کی صدر عائشہ نعیم, سینئر نائب صدر فرحت بیگم، نائب صدر گل نسرین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرا گیلانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعدیہ مایار, نائب صدر روبینہ ناز اور سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر نادیہ مبارک نے شرکت کی.اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آسیہ خٹک اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن عائشہ بانو بھی موجود تھیں. پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر عائشہ نعیم نے تمام خواتین عہدیداروں  سے حلف لیا. وومن ونگ پشاور ریجن کی صدر عائشہ نعیم اور پشاور ریجن کی کیبنٹ نے حلف لینے والی خواتین کو مبارکباد دی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.واضح رہے کہ بی آر ٹی پر شہریوں کو ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کرنے والے پی ٹی آئی کی خواتین کے آگے بے بس ہوگئے,  تحریک انصاف کی خواتین ونگ تنظیموں کی حلف برادری میں کورونا بارے حکومتی ایس او پیز کو ہوا میں اڑا دیا گیا. خواتین کی اکثریت ماسک بغیر تقریب میں شریک ہوئی اور سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کردیا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -