”روزنامہ پاکستان“کے پروڈکشن منیجر (پشاور) ساجد علی کی اہلیہ کا انتقال 

”روزنامہ پاکستان“کے پروڈکشن منیجر (پشاور) ساجد علی کی اہلیہ کا انتقال 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے پروڈکشن منیجر ساجد علی کی اہلیہ جو پچھلے کئی دنوں سے گیس لیکیج کے دھماکے میں جھلس جانے کی وجہ سے زیر علاج تھیں جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملی‘ مرحومہ کا جنازہ گزشتہ روز ان کی رہائشگاہ سے اٹھایا گیا اور اورآبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا‘ مرحومہ ماجد علی‘ حیدر علی کی بھاوج تھیں جنازے میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ روزنامہ پاکستان  کے زیزیڈنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفی،جنرل منیجر شہباز چیمہ کے علاوہ سٹاف ممبران کی شرکت دریں اثناء روزنامہ پاکستان پشاور کے دفتر میں ایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت نعیم مصطفی منعقد ہوا جس میں سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی اجلاس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی گئی،مرحومہ کی رسم قل کل بروز پیر محلہ الفلاح بیرون ہشت نگری میں ادا کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -