کورونا ایس او پیز کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا

کورونا ایس او پیز کو شہریوں نے ہوا میں اڑا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا  سے بچاو کے ایس او پیز کو  شہریوں نے ہوا میں اڑا کے رکھ دیا شہر بھر میں کسی سطح پر بجی عوام ایس او پیز  پر عمل درامد نہیں کر رہی وہی ضلعی انتظامیہ بھی ایس او پیز پر عمل درامد کروانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ برتنے لگے  جسکے باعث شہر میں کورونا وباء پھیلنے کا امکان ایک بار پھر بڑھنے لگا تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پہلے دنوں سے ہی شہری ایس او پیز پر عمل درامدد میں غفلت  کا مظاہرہ کرتے تھے تاہم کورونا کیسز میں کمی  اور لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد کورونا کو ختم ہی سمجھا اور بازاروں،پبلک ٹرانسپورٹ،پارکوں اور دیگر بھیڑ والی جگہوں  سمیت سرکاری دفاتر اور یونیورسٹیوں میں بھی کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر کوئی عمل درامد نہیں کر رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی اس ھوالے سے مکمل بے بس ہو چکی ہے شہر بھر میں 2فیصد لوگ بھی ماسک تک نہیں پہنتے جبکہ ماسک سے وابستہ افراد کے مطابق پہلے دن میں چار ہزار روپے کے ماسک فروخت ہوتے تھے جو اب200روپے تک فروخت ہوتے  ہیں کورونا ایس او پیز  پر عمل درامد نہ کرنے کے باعث شہر میں کورونا کا خطرہ ایک بار پھر منڈلانے لگا۔

مزید :

صفحہ اول -