پشاور،شدید حبس میں بدترن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

پشاور،شدید حبس میں بدترن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں کمی انے کے بعد بھی بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدوستور جاری ہے جسکے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں شہریوں نے احتجاج مظاہرے بھی کیے لیکن بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسلہ حل کرنے کیلئے فلفور اقدامات اٹھا کر ریلیف مہیاء کیا جائے بصورت دیگر ہر فورم پر احتجاج کرینگے تفصیلات کے مطابق اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تمنے کا نام نہیں لے رہا  جسکے باعث عوام سڑکوں پر احتجاج کرنے  پر مجبور ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس پر شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے شہریوں کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے جہاں گرمی میں گھروں میں جینا مشکل رہتا ہے وہی بچوں کی ان لائن تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے اور کاروبار پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے لگے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر ہر فورم پر احتجاج کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -