رستم پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا

 رستم پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا

  

رستم (نمائندہ پاکستان) رستم پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کردیا، ملزم آلہ قتل پستول 30بور سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ رستم شہیدان سے تعلق رکھنے والا مدعی مقدمہ مسمی جوہرزمان نے تھانہ رستم میں اپنی بھابھی مسماۃ (م)  زوجہ خان زمان کے قتل کی رپورٹ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی تھی۔ڈی پی او ڈاکٹر زاھد اللہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس اندھے قتل کیس کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈی ایس پی عدنان اعظم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رستم قادر نواب اور تفتیشی افسران کی سپیشل ٹیم تشکیل دیا جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے قتل کے اصل ملزم ذہیب ولد زرین داد تک رسائی حاصل کرکے گرفتارکرلیا۔  گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران  اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کوبتایا کہ مقتولہ میری قریبی رشتہ دار تھی اور مجھے اسکے کردار پر شعبہ تھا اسلئے موقع پاکرمقتولہ کو قتل کیاہے۔ولیس نیگرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل پستول 30بور بھی برآمد کر لیاہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

صفحہ اول -