پانچ سالہ بچی کا بہیمانہ قتل  بداخلاقی قابل مذمت،قاتل  بچ نہ پائیں گے،پرویز خٹک

پانچ سالہ بچی کا بہیمانہ قتل  بداخلاقی قابل مذمت،قاتل  بچ نہ پائیں گے،پرویز ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پانچ سالہ سیما کے بہیمانہ قتل، بداخلاقی اور تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس ضمن میں موثر قانون سازی کرلی ہے تاکہ مجرم سزا سے نہ بچ سکیں، پانچ سالہ سیما کے سانحہ کیلئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ موثر شہادتیں، شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھائیں،فرنزک لیبارٹری کی رپورٹ اور پورسٹ مارٹم کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے،وزیر اعلی محمود خان کو متاثرہ خاندان کی مالی اور قانونی امداد کی سفارش کروں گا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کے ساتھ ہے اور وزیر اعظم عمران خان تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ حمزہ رشکہ کے متاثرہ خاندان کیساتھ ہرقیمت پر انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے15اگست کو نوشہرہ کے علاقے حمزہ رشکہ میرہ خویشگی پایان میں ہونے والے واقعہ جس میں پانچ سالہ سیما دختر عمران خان کو سفاک ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد تشدد بے دردی سے قتل کیا کے واقع پر سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اور چیرمین مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل ڈاکٹر عمران خٹک حلقہ PK-13سے تحریک انصاف کے نامزامیدوار میاں عمر کاکا خیل اور اسحاق خان خٹک بھی موجود تھے۔انہوں نے سوگوار خاندان کے سربراہ سرزمین اور بچی کے والد عمران خان سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔وفاقی وزیربرائے دفاع پر ویز خٹک نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو یقین دلا تا ہوں کہ ملزم کو سزا دینے کے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مددکی جائے گی، میں نے پولیس خصوصا ًDPO نوشہرہ نجم الحسین اور DIG مردان رینج کو ہدایت کرتا ہوں کہ اس کیس پر خصوصی توجہ دیں پانچ سالہ سیما کے قتل میں ملوث ملزم کیخلاف شواہد کی اور شہادتوں کی روشنی میں تفتیش کریں گواہوں کے بیانات قلمبند کریں ڈی این ٹیسٹ کروائیں تاکہ ملزم سزا سے نہ بچ سکیں،پولیس تفتیش میں کسی قسم کمزوری برداشت نہیں کی جاے گیا۔ انہوں نے کہا کہ سفاک ملزم سید ولی افغان مہاجر ہے اور افغانستان کے علاقے کنڑ سے اس کا تعلق ہے اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی سطح پر اس مقدمے کی خود نگرانی کریں گے اور اس مقدمے کی سماعت کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے وکلاء کی ٹیم تشکیل دی جائے گی، جس طرح زیارت کاکا صاحب کی عوض نور اور مناہل قتل کے کیس کی نگرانی میں اور وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان کررہے ہیں بالکل اسی طرح پانچ سالہ سیما کے مقدمے کی نگرانی بھی میں اور وزیراعلی محمود خان کریں گے تاکہ متاثرہ خاندان کو ہرصورت میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی محمود ڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن خیبر پختون خوا کے ذریعے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں اور مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے قبل اس مقدمے کے ہر پہلو پر جائزہ لیا جائیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کے ساتھ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کا منشور تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے وباء کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی اور ہمیں ورثے میں خراب معیشت ملی، وزیر اعظم عمران خان اور اس کی ٹیم نے بہتر حکمت عملی کے ساتھ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے اور اب آہستہ آہستہ معاشی اصلاحات کی طرف جارہے ہے اور پہلے سے کافی بہتری آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بیروز گاری کی لہر ائی ہے اور اس کے اثرات پوری دنیا پڑی ہیں، اگر وزیر اعظم بروقت اقدامات نہ اٹھاتے تو پاکستان کے حالات اس سے بھی ابتر ہوتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتر حکمت عملی کو آج پوری دنیا اور اقوام متحدہ سراہتی ہے تاہم یہ وباء اللہ تعالی کی طرف سے اور اللہ تعالی اس عذاب کو ہمارے ملک اور پوری دنیا اور ہمارے ملک سے ہٹادے اور اللہ تعالی ہمارا توبہ قبول کریں۔

مزید :

صفحہ اول -