گجر نالے سے دو لاشیں مل گئیں  تیسری کی تلاش جاری

 گجر نالے سے دو لاشیں مل گئیں  تیسری کی تلاش جاری

  

کراچی(کرائم رپورٹر) گجر نالے میں گزشتہ روز ڈوبنے والے3افراد میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئی ہیں،امدادی رضاکاروں کی تیسری لاش کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز موسلا دھار بارش کے دوران گجر نالے میں ڈوبنے والے تین افراد میں سے دو کی لاشیں مل گئی ہیں، تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔امدادی ٹیموں کے مطابق برساتی ریلے میں لاپتا ہونے والوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، ڈوبنے والوں میں باپ، بیٹا اور چچا شامل ہیں۔اس حوالے سے ریسکیو ذرائع نے بتایاکہ نکالی گئی دو لاشوں کی شناخت بلال اور ناصر کے نام سے ہوئی ہے، ناصر کا بھائی تاحال لاپتہ ہے، نالے کے قریب ہی ان کی پنکچرکی دکان تھی، گزشتہ روز متوفی ناصر بیٹے اور بھائی کے ہمراہ بارش کے دوران دکان کو محفوظ بنارہا تھا، اچانک سے آنے والا پانی کا ریلا تینوں افراد کوبہا کر لے گیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی میں جمعہ کے روز ہونے والی بارش کے بعد دوسرے روز ہفتہ کو بھی بیشتر مقامات پر نکاسی کا کام مکمل نہیں ہوسکا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔شادمان میں پانی اپارٹمنٹس میں داخل ہونے کے بعد مکین جان بچانے کے لیے چھتوں پر چڑھ گئے۔ جب کہ گجر نالہ بپھرنے پر نالے کا پانی ایف سی ایریا کے سرکاری مکانات میں داخل ہوگیا تو کئی خاندان مسجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

مزید :

صفحہ اول -