صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے ،میاں اسلم اقبال

صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے ،میاں اسلم ...
صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے ،میاں اسلم اقبال

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم قبال نے کہاہے کہ صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے ،سازگارماحول اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ای بلڈپاکستان آرگنائزیشن کے وفد نے ملاقات کی،وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاکہ صوبے میں نئی سرمایہ کاری کے ذریعے روزگار کے مواقع بڑھانا مشن ہے ،سازگارماحول اور سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں ،موثر اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی گئیں ۔

میاں اسلم اقبال نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی سیکٹر کیلئے تاریخ ساز پیکج دیا ہے ،تعمیراتی سیکٹر کے فروغ سے 40 چھوٹی صنعتیں بھی پروان چڑھیں گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -