ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز ،کیپٹن(ر)صفدر کی اپیل یکم ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز ،کیپٹن(ر)صفدر کی اپیل یکم ستمبر کو ...
ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز ،کیپٹن(ر)صفدر کی اپیل یکم ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایون فیلڈریفرنس میں نوازشریف،مریم نواز ،کیپٹن(ر)صفدر کی اپیل یکم ستمبر کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،اسلام آبادہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کردی ۔

ایون فیلڈریفرنس میں اپیل پر سماعت کیلئے ہائیکورٹ کاخصوصی بنچ تشکیل دیدیاگیا،جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی خصوصی بنچ کاحصہ ہوں گے ۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈریفرنس میں سزامعطلی کے بعد نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدرضمانت پر ہیں،احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید وجرمانہ کی سزاسنائی تھی ،نوازشریف 10 سال ،مریم نواز7 ،کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -